اہم خبریںبین الاقوامی
مسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے ملزم کو قانونی کارروائی کا سامنا

سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار کار ٹکرانے والے ملزم کو حکام نے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوٹرز کے حوالے کردیا، جسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
سعودی عرب کے اخبار کے مطابق مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام کا درجہ رکھنے والے مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار کار ٹکرانے کا واقعہ 30 اور 31 اکتوبر کی درمیانی شب رات 10 بجے کے بعد پیش آیا تھا۔
واقعے کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار مسجد الحرام کے مرکزی دروازے سے ٹکراجاتی ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور افراد گاڑی کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دروازے سے ٹکرا جانے والی کار کو باہر نکالا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔




