نوازشریف کا اعتراض چند ججوں یا فوجی افسران پر نہیں اداروں پر ہے، اسد عمر

0 29

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو افراد کے بجائے اداروں پر اعتراض ہے۔

اسد عمر نے کراچی میں بحری امور کے وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے میں کی گئی تقریر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘نواز شریف کی تمام سیاست منافقت پر مبنی رہی ہے اور آج بھی منافقت کررہے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس تمام تحریک اور بڑی تقریروں کا جمہوریت اور سول بالادستی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق صرف کرپشن کے پیسے کو بچانا اور سیاسی بھیک کی تحریک ہے’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.