کورونا کو شکست دیدی، انتخابی ریلیوں کیلئے تیارہوں:ٹرمپ
واشنگٹن : تاہم صدر کے ڈاکٹر نے یہ واضح طور پر بتانے سے گریز کیا کہ کیا ٹرمپ کا ٹیسٹ منفی آگیاہے ۔ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے امتحان پاس کرلیاہے ،اب دوائی نہیں لے رہا، موذی مرض کو شکست دی ہے ۔مجھ میں قوت مدافعت پیداہوگئی ہے ۔ صدرنے کہاکہ میں مخالفین کی طرح تہہ خانے میں نہیں چھپ سکتا۔اس سے قبل صدرنے وائٹ ہائوس میں سینکڑوں حامی جمع کر لئے ،حامیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی بالکونی سے بغیر ماسک پہنے خطاب کیا اور کہا کہ اب بہت بہتر محسوس کر رہاہوں،عالمی وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ امریکی قوم جلد چینی وائرس کو شکست دے گی۔ادھر کورونا کا دنیا بھر میں پھیلائو جاری ہے ،بھارت میں مزید808افرادہلاک اور 68ہزار نئے کیسز سامنے آئے ،جس سے متاثرین کی تعداد 71لاکھ سے بڑھ گئی۔ایران کے نائب صدر محمد باقراور ایٹمی پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالحی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ۔بیروت میں نائٹ کلب اور کیفے بند کرد ئیے گئے ۔سپین کے مزید دو علاقوں کاتالونیا اور ناورا میں کیسز بڑھنے پر کل سے پابندیاں لگ جائیں گی۔