ریاست اور ادارے تمام شہریوں کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو

0 43

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاہے کہ ریاست اور ادارے تمام شہریوں کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں ،ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزام لگانے کی بجائے اگر کسی کو کوئی شکایت ہو یا کوئی خطرہ محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ وہ متعلقہ فورم پر اس کا اندراج کرے جس کا باقاعدہ نوٹس لیا جائے گا موجودہ حکومت کے دور میں بڑی تعداد میں لوگ بازیاب بھی ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزام عائد نہیں کرنا چائیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اوراس کے ادارے تمام شہریوں کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں ۔بے بنیاد الزام لگانے کی بجائے اگر کسی کو کوئی شکایت ہو یا کوئی خطرہ محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ وہ متعلقہ فورم پر اس کا اندراج کرے جس کا باقاعدہ نوٹس لیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت معرض وجود میں آئی ہے اس نے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا ہے جس کے گواہ خود لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم کے عہدیدار بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بڑی تعداد میں لوگ بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.