
سبی : بلوچستان کے ضلع سبی میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ، 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سبی میں کے علاقے لنڈی کھوسہ میں 2گروپوں میں زمین کی تنازعہ پر مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعہ کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش متعلقہ لیویز کررہی ہے ۔


