
لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ مجھ سمیت میر ے قائد نواز شریف مریم نواز شریف اور دیگر لیگی رہنماوں پر بغاوت کے مقدمات بنانے والے اپنا شوق ضرور پورا کرلیں ہمارے خلاف ماضی میں بھی آمرانہ زہنیت رکھنے والوں نے اسی طرع کے مقدمات قائم کیئے لیکن انھیں کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا اور شرمندگی اٹھانا پڑی انہوں نے کہا کہ ہم ائین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں عوام کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے آج صرف میاں نواز شریف نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام کا نعرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ نیب کو اپوزیشن کے پھیچے لگا دیا گیا ہے پی ڈی ایم کے احتجاجی تحریک ک اعلان ہوتے ہی حکومت کی پوری مشینری حرکت میں اگئی ہے اور انتقامی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مقدمات میں درج رہنماوں کا دامن صاف ہے ہم پر ایک پائی کی چوری بھی ثابت کر دی جائی تو ہم سیاست چھوڑ دینگے انہوں نے کہا کہ پچیس اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ عام ہوگا اسی لیئے صوبائی اور مرکزی حکومتیں اپنی کرسی بچانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں نہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا انتخاب سو فیصد درست ہے انھیں نیب نوٹس دینے کی مذمت کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ ہم ملک کے خیر خواہ ہیں لیکن اسکے لیئے ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ہم اپنے افواج بری اور بحری سب کا دل سے احترام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی بیانیئے کو بھارت سے جوڑنے والے ہی ملک اور فوج کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کی سہولت کاری کون کررہا ہے انہوں نے کہا کہ مودی کو الیکشن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ مودی کی کامیابی سے مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں بڑی مدد ملیگی کیا یہ ملک اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دشمنی اور انکے زخموں پر نمک پاشی نہیں تھی قوم ان سے آج سوال کرتی ہے کہ یہ پالیسی کیا ملک سے غداری نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا مزید چلنا مشکل ہے اپوزیشن نے حکومت کو بہت بردا شت کیا لیکن حکومت کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے سلیکٹڈ حکومت کو اب جانا ہی ہوگا سیاسی معاملات میں تیسرے فریق کی مداخلت سے آئین و جمہوریت کمزور پڑ گیا ہے ہم ائیندہ ووٹ کی چور ی کسی کو کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں میڈیا پر سنسر شپ لگائی گئی ہے کسی کو آزادی کے ساتھ بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔



