اہم خبریںپاکستان

فاطمہ جناح کو غداری کے سرٹیفکیٹ دیے، یہ ہمیں بھی نہیں بخشیں گے، محمد زبیر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومت کو اوچھے ہتھکنڈے چھوڑ کر سیاست کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس میں تقریر کے بعد حکومت سیاست کے بجائے ذاتیات پر آتر آئی ہے اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو پارٹی کے قائد نواز شریف اور نائب مریم نواز کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

کراچی میں بحیثیت ترجمان پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹگ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ بھرپور جدوجہد ہو گی جو جلسوں اور پریس کانفرنس وغیرہ میں نظر آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button