اہم خبریںپاکستان

شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں بدھ کے روز شادی ہالز سے متعلق ایس او پیز جاری ہونگے، شادی ہالز میں شہریوں تعدد اور اوقت کار مقرر کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں ریسٹورنٹس سے متعلق ایس و پیز جاری کئیے جائیں گے، ریسٹورنٹس میں بیٹھنے کی گنجائش، ماسک کا ضروری استعمال اور اوقات کار پر پابندی لازم ہو گی۔

دوسری طرف این سی او سی میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے روزانہ کی صورتحال پر فورم کو آگاہ کیا گیا کہ ماسک پہننے،سماجی فاصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کی نگرانی ضروری ہے۔ ماسک پہننا کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے سردیوں میں اس وائرس کی دوسری لہر سے بچا جاسکتا ہے۔ شادی ہالز اور ریستوران بیماریوں کے پھیلاؤ کے بڑے مراکز بن رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button