اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 مریضوں کا انتقال، فعال کیسز 9 ہزار سے زائد

دنیا بھر کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دینے والے مہلک کورونا وائرس کی پاکستان میں مجموعی صورتحال اگرچہ بہتر ہے تاہم گزشتہ کچھ روز سے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان میں آج 4 اکتوبر کو مزید 1026 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 9 مریض انتقال کر گئے جبکہ 375 افراد صحتیاب ہوگئے۔

 سندھ 267 کیسز اور 3 اموات، بلوچستان میں 48 کیسز اور خیبرپختونخوا میں 65 کیسز وہ تھے جو گزشتہ روز کے تھے۔

ان اعداد و شمار کے بعد ملک میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 15 ہزار 10 افراد وائرس سے متاثر، 2 لاکھ 98 ہزار 968 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 516 انتقال کر چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button