اہم خبریںبلوچستانپاکستان

تفتان :ایران نے 300 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کردیا

کوئٹہ  پاکستان کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی حکام نے مزید 300 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا۔غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 300 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں میں پنجاب 256،سندھ 3 ٬ خیبر پختون خواہ 30 آزاد کشمیر 9 اور بلوچستان کے 2 قیدی شامل تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر بلوچستان لیویز کے حوالے کر دیا گیا راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی مکمل اسکریننگ کی گئی اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کے مطابق اس وقت ایران کے مختلف شہروں میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی باشندے ایران کے مختلف جیلوں میں قید ہیں جو ایران سے بہتر روزگار کے لیے براستہ ایران اور پھر ترکی سے یورپ جانا چاہتے تھے ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button