اہم خبریںپاکستان

کرپشن کا الزام: نیب کی کارروائی، مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل زیر حراست

کراچی:   نیب سندھ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ تعلقہ ہالا کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ مخدوم حبیب اللہ پر سابق اکاؤنٹ افسر مشتاق شیخ کے ساتھ ملکر کرپشن کا الزام ہے۔

مخدوم حبیب اللہ کو نیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، مگر وہ نیب کے نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم حبیب اللہ کو کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button