اہم خبریںپاکستان

جڑانوالہ روڈ پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

مانگٹانوالہ:   جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب لڑکی کو کار سوار افراد نے لفٹ کے بہانے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، کار میں سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے بٹھا لیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو نشہ پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور بعد ازاں لڑکی کو فصلوں میں برہنہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ وقوعہ 24 ستمبر کو پیش آیا، پولیس نے 5 دن بعد مقدمہ درج کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button