
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 37 ہزار 949، سندھ میں 2 لاکھ 14 ہزار 425، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 379، بلوچستان میں 18 ہزار 148، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 856، اسلام آباد میں 37 ہزار 702 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔




