شوبز
ڈراموں کومزید معیاری بنانے کی ضرورت:بشریٰ انصاری

اسلام آباد : انہوں نے کہاکہ جب ایک رائٹر شائقین کی پسند کو مدنظر رکھنے کے بجائے اپنی پسند کو مدنظر رکھتا ہے تو وہ کچھ منفرد لکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بات سے متفق ہیں کہ ان کے ڈرامے ”زیبائش” کا سکرپٹ اور ہدایت کاری دونوں معیاری نہیں تھے اور اسی لئے اس ڈرامے کے لئے لوگوں کو منفی ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ بطور سینئر آرٹسٹ انہوں نے کبھی بھی نئے اداکاروں پر رعب جمانے یا نصیحت کرنے کی کوشش نہیں کی کیونکہ وہ دوستانہ رویے کی قائل ہیں۔




