اہم خبریںپاکستان

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 55 افراد جاں بحق، 2155 نئے مریض

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 37 ہزار 295، سندھ میں 2 لاکھ 13 ہزار 193، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 982، بلوچستان میں 18 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 855، اسلام آباد میں 37 ہزار 556 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 241 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button