اہم خبریںپاکستان

عثمان بزدار کو ملنے والی بطور وزیر اعلٰی پنجاب سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس

لاہور : سردار عثمان بزدار کو ملنے والی بطور وزیر اعلٰی پنجاب سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اندر بزدار کابینہ کا اجلاس کرنے کے بعد باہر نکلے تو ان سے سیکیورٹی واپس لی جاچکی تھی۔ عثمان بزدار بغیر وزیر اعلی سیکیورٹی کے واپس چلے گئے۔ پنجاب اسمبلی سے واپسی پر عثمان بزدار کے پروٹوکول میں ریسکیو، پولیس، موبائل جیمرز اور دیگر پروٹوکول کی گاڑیاں موجود نہ تھی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ انہوں نے خود سیکیورٹی واپس کی ہے۔

یاد رہے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی پہنچے تو ان کے پاس وزیر اعلٰی پنجاب کی سیکیورٹی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button