بین الاقوامی

سعودی عرب میں ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ عائد

ریاض : سعودی عرب میں ماسک پہننے کے علاوہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی دوبارہ عائد کردی گئی فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے کے مطابق کل 30 دسمبر جمعرات صبح سات بجے سے کھلی اور بند جگہوں پر ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے جس پر عمل کرنا لازمی ہوگا بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی اور دیگر غیر ملکی ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کرکے اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button