اہم خبریںپاکستان

کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 63 اموات، 1776 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 669، سندھ میں 2 لاکھ 12 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 746، بلوچستان میں 18 ہزار 99، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853، اسلام آباد میں 37 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 235 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button