اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر برہم، تمام انٹرویوز کی تحقیقات کا حکم

لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان سی سی پی او لاہور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عمر شیخ کے تمام انٹرویوز کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری کو سی سی پی او لاہور کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ 3 ماہ میں شہر کی فضا بہتر کرنے کا دعویدار سی سی پی او کہاں ہے ؟ سی سی پی او لاہور کہتے پھرتے ہیں کہ عدالتیں ضمانتیں لے لیتی ہیں، عدالتیں قانون کے مطابق ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتی ہیں، سی سی پی او لاہور کسی غلط فہمی کا شکار ہیں، سی سی پی او کے ایسے بیانات توہین عدالت کے مترادف ہے، برداشت نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button