اہم خبریںبین الاقوامی
نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز سے عالمی بحران جنم لینے لگا

قاہرہ : ماہرین کے مطابق جہاز کو ہٹانے اور اس اہم سمندری راہداری کو دوبارہ فعال بنانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، معاشی ماہرین کے مطابق نہر سوئز کی بندش عالمی سپلائی نیٹ ورک کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے ، 12فیصد عالمی تجارت اسی راستے سے ہوتی ہے ، راہداری کی بندش سے ایشیا ، یورپ اور دیگر علاقوں کے مابین سامان تجارت خصوصاً تیل کی ترسیل معطل ہو چکی ہے ، سوئز کینال اتھارٹی کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت نہر میں 230 سے زائد جہاز رکے ہوئے ہیں، پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے امریکا اور دیگر ملکوں کی جانب سے معاونت کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ نہر سوئز




