شہباز شریف بھائی کے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے: مریم نواز

0 25

مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت سے مذاکرات ہوں گے نہ ہی اسے این آر او دیں گے، حکومت پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہی ہے، حکمران کچھ بھی کرلیں اب انہیں گھر جانا ہوگا، شہباز شریف بھائی کے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے، علی درانی سے پہلے حکومتی وزرا کے پیغامات ملتے رہے، جیل میں ملاقات کیلئے دیگر لوگوں کا آنا حیران کن ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جان کی قربانی دی، شہید بی بی نے میثاق جمہوریت دیا، میثاق جمہوریت کے بعد پاکستان کی تاریخ تبدیل ہوگئی، میثاق جمہوریت کو سیاسی جماعتیں آگے لے کر بڑھیں گی، پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.