
لاہور( شوبز ڈیسک) ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بھارت میں کورونا کی بے قابو صورتحال کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔اداکار نے لکھا کہ ‘بھارت کے اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی جانب سے یہ ہیش ٹیگ چلانا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے ، اس نے میرا دل چھولیا۔اُنہوں نے بھارتی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ ہماری تمام دُعاؤں میں شامل ہیں۔فیصل قریشی نے مزید لکھا کہ ‘انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے ۔’خیال رہے کہ بھارت کے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام سمیت دیگر نامور شخصیات بھارت سے اظہارِ یکجہتی کرتی نظر آرہی ہیں۔




