اہم خبریںبلوچستان

سی پیک اور گوادر سمیت بلوچستان کے تمام مسائل پر عید کے بعد بھرپور تحریک چلائی جائے گی، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ  :  جمعیت علما اسلام کا پارلیمانی اراکین و صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے زیر صدارت صوبائی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ اور پارلیمانی و مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن حلقوں کو نظر انداز کرنے ریکوڈکسی پیک اور گوادر سمیت تمام مسائل پر عید کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی بلوچستان حکومت صوبے کو ترقی دینے اور امن وامان سمیت تمام مسائل میں ناکام ہو چکی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت سلیکٹڈ اور صوبے کے ناکام ترین حکومت ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبے میں اب تک ترقی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے صو بے کے حلقوں میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی جارہی ہیں اور عوام کی جانب سے منتخب کردہ نمائندوں کو نظر انداز کرکے ایسے غیر منتخب نمائندوں کے ذریعے اربوں روپے تقسیم کیے جارہے ہیں جو اپنے علاقوں میں یونین کونسل کی سیٹ جیتنے کے بھی قابل نہیں ہے جہاں صوبائی حکومت ناکام ہو تی ہے وہاں پر غیر منتخب نمائندوں کے ذریعے اربوں روپے تقسیم کیے جاتے ہیں اپوزیشن حلقوں کو نظر انداز کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے سلیکٹڈ وزیراعلیٰ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے ترقی کے جودعوے کیے جارہے ہیں وہ صرف اور صرف عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے اخباری بیانات کے علاوہ صوبے میں ترقی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام سلیکٹڈ حکومت کو خبردار کرنا چاہتی ہے کہ وہ اپنے رویہ میں تبدیلی لائے اگر عوام کے مفاد کے خلاف فیصلے کیے گئے تو اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کیا جائے گا وزیراعلیٰ کی جانب سے پی ایس پی ڈی سے متعلق جو بیان جاری کیاگیا ہے یہ ان کی ناکامی ہے جب غیر منتخب نمائندوں کے ذریعے پی ایس ڈی پی خرچ کی جاتی ہے تو پھر اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوتے عدالت عالیہ نے پی ایس ڈی پی پر اس لئے اختلاف رکھا کہ ناکام اور سلیکٹڈ حکومت اپنے مرضی اور غیر منتخب نمائندوں کے ذریعے فنڈز تقسیم کیاگیا اپوزیشن کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے آج بھی اپوزیشن کے اراکین ان تمام تر صورتحال سے بے خبر ہے کیونکہ اپوزیشن کے تمام علاقوں میں ایسے لوگوں کے ذریعے فنڈز تقسیم کیا جارہا ہے جن کا کوئی وجود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جارہی ہے آئے روز امن وامان کی صورتحال خراب ہو تی جارہی ہے صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے جو دعوے کررہے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے امن وامان سب کے سامنے ہے کہ سلیکٹڈ اور ناکام حکومت کیسے امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے،انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کے معاملے پر صوبائی حکومت بالکل بے بس ہے اور وفاقی حکومت بلوچستان کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں اور صوبے میں ناکام حکومت نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے سی پیک بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک اہم راستہ تھا مگر صوبائی حکومت کی ناکامی اور صحیح وژن نہ ہونے کی وجہ سے سی پیک کا کوئی بھی منصوبہ بلوچستان میں جاری نہیں ہے اور باقی ملک کو سی پیک کے نام پر ترقی دی گئی ہے اور بلوچستان آج بھی ژوب سے لیکر گوادر تک سنگل روڈ ہے جو آئے روز ٹریفک حادثات کے باعث ہمارے صوبے کے لوگ القمہ اجل بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر کی ترقی بھی دنیا کے سامنے ہے صوبائی حکومت صرف ترقی کا بہانہ بنا کر گوادر کو استعمال کررہے ہیں جہاں پر لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں اور بلوچستان حکومت ترقی کے نام پر ڈرامہ کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں جمعیت علما اسلام بلوچستان کے تمام مسائل پر عید کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی اور صوبائی حکومت کو ہر معاملے پر جام کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button