
ویب ڈیسک کے مطابق حکومت بلوچستان زمینداروں کو کسان کارڈز جاری کرے گی کسان کارڈز صرف رجسٹرڈ کسانوں کو ہی جاری ہونگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسعی)تنویر چنا نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی تقویت اور زمیندارزمینداروں کی خوشحالی کے لئے حکومت نے کسان کارڈز اجرا کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کارڈز ان زمینداروں کو جاری ہونگے
جو رجسٹرڈ ہونگے انہوں نے کہا کہ اس وقت لسبیلہ کے 3480 زمیندار رجسٹرڈ ہیں جن زمینداروں کی رجسٹریشن نہیں ہوئی وہ 31 مارچ تک اپنی رجسٹریشن کروا لیں بعد ازاں کسی کی رجسٹریشن نہیں ہوگی چنا نے کہاکہ زمینداروں کو سبسڈی کی مد میں ملنے والی رقم اسی کسان کارڈ کے تحت ملے گی۔




