کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 111 اموات، 2256 نئے مریض رجسٹرڈ

0 28

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 111 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838، اسلام آباد میں 36 ہزار 721 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.