کراچی ( سٹاف رپورٹر) سرکاری سطح پر فلم و ٹی وی انڈسٹری کیلئے دلچسپی کا امر شوبز انڈسٹری کیلئے خوش آئند امر ہے ، اس سے فنکاروں کوہی نہیں فلم سازوں کے بھی حوصلہ بلند ہو جائیں گے ۔اب ہمیں روایتی فلموں کا خاتمہ کرکے بین الاقوامی معیار کی پروڈکشنز پر توجہ دینی چاہئے ، ان کی نمائش کیلئے جدیدرسائی کے ذرائع بھی استعمال کرنے ہوں گے ۔کورونا کے باعث بھارتی فلمسازوں نے اپنی فلمیں سوشل ویب اداروں پرریلیز کرنا شروع کردی ہیں ۔ہمیں بھی اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ اور فلم پروڈیوسر حریم فاروق نے نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتک آدھی درجن فلمیں پروڈیوس کرچکی ہوں ۔ میری ریلیز شدہ فلموں کئی ایوارڈز ملنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں رہا ۔ گی۔

