ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 84 اموات، 2142 نئے مریض

0 27

اسلام آباد :  کورونا وائرس سے 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 179، سندھ میں 2 لاکھ 6 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 811، بلوچستان میں 17 ہزار 980، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832، اسلام آباد میں 36 ہزار 483 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.