بھارت:کسانوں کااحتجاج جاری وزیر اعلیٰ ہریانہ کا قافلہ کا گھیراؤ

0 28

نئی دہلی  :  وزیر اعلیٰ ہریانہ کا قافلہ مظاہرین نے گھیر لیا،سرکاری گاڑیاں توڑ دیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے کسان تنظیموں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیدی،جس کا کسانوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر آئندہ ایک دو دن میں کسان تنظیموں سے بات کرسکتے ہیں۔ کسانوں نے دہلی کو ریاست اترپردیش سے ملانے والی شاہراہ پر غازی آباد اور کئی دیگر جگہوں پر دھرنا دے رکھا ہے جبکہ انتظامیہ نے کسانوں کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے کئی مقامات پر شاہراہوں کو بند کردیا ہے ۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لال کھٹر کا قافلہ احتجاجی کسانوں کے ہتھے چڑھ گیا، مظاہرین نے ایمبولینس کے سوا قافلے میں شامل تمام سرکاری گاڑیوں پر لاٹھیاں برسائیں اور سیاہ پرچم لہرائے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر انبالہ جا رہے تھے کہ ان کا قافلہ مظاہرین کے گھیرے میں آ گیا، واقعہ میں وزیر اعلیٰ کھٹر محفوظ رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.