کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 82 اموات، 1704 نئے مریض رجسٹرڈ

0 27

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 32 ہزار 526، سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار 950، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831، اسلام آباد میں 36 ہزار 416 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.