ایف اے ٹی ایف: سعودی عرب کے پاکستان کے خلاف ووٹ دینے کی خبروں کی تردید
پاکستان کے دفتر خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کی مخالفت کی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز (21 اکتوبر) انسدادِ منی لانڈرنگ کے عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کے تین روزہ اجلاس کا آغاز ہوا ہے جو 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
پاکستان کے لیے اس اجلاس کی اہمیت اس لیے بہت زیادہ ہے کیونکہ اس نشست کے دوران پاکستان کی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے شعبوں میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ ہو گا کہ آیا پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں؟