اہم خبریںبلوچستان

پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کیلئے کئی ممالک بلوچستان کے لوگوں کو ورغلا رہے ہیں , قدوس بزنجو

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے بدھ کے روز ملاقات کی ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ پاک چین دوستی کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بلوچستان سے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے چین اپنا بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔ ترقیاتی کام پورے ملک میں ہونے چائیں۔ اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کی باقی صوبوں سے زیادہ ضرورت ہے۔پاک چین دوستی کئی ملکوں کو کھٹکتی ہے۔ پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کے لئے کئی ممالک بلوچستان کے لوگوں کو ورغلا رہے ہیں۔ گوادر پراجیکٹ کی کامیابی، بلوچستان کے لوگوں کو مضبوط کرنے میں سے ہوگی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ جب تک چین کے ترقیاتی کام بلوچستان کے عام لوگوں کو نظر نہیں آئینگے تب تک وہ گوادر اور سی پیک کو اپنی ترقی نہیں سمجھیں گے۔ بلوچستان معدنیات سے مال مال صوبہ ہے یہاں کہ نوجوانوں کو ووکیشنل اور دیگر ٹرینگ کی زیادہ ضرورت ہے۔ چین بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے لیئے اسکالرشپس کو بڑھائیں۔بلوچستان کی لیڈرشپ چین اور چینی لوگوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے کہا کہ ہم بھی بلوچستان کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو وکیشنل اور دیگر ٹرینگ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔چینی کمپنیوں کو قائل کرینگے کہ وہ گوادر اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں۔ چینی کمپنیوں کو ایک اچھا پیغام دینگے کہ گوادر اور بلوچستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ جگہیں ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ بطور سفیر میں ان تمام تجاویز پر آپ کے ساتھ ذاتی طور پر رابطہ میں رہوں گا۔صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور آحمد بلیدی بھی موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button