کھیل

پہلا ٹیسٹ:سری لنکا کیخلاف نجم الحسین شانتو کی اولین سنچری

کینڈی ( اسپورٹس ڈیسک)  ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ میں سیف حسن کو صفر پر گنوا دیا مگر تمیم اقبال اور نجم الحسین شانتو نے دوسری وکٹ پر 144 رنز جوڑ کر ہوم بالرز کو بے بس کردیا۔تمیم اقبال نے پندرہ چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے اور واحد کامیاب بالر وشوا فرنینڈو کا شکار بنے لیکن کیریئر کی اولین سنچری بنانے والے نجم الحسین شانتو نے چودہ چوکوں اور ایک چھکے سمیت 126 جبکہ کپتان مومن الحق نے 64 رنز کی بدولت پہلے روز کے اختتام تک اسکور دو وکٹوں پر 302 تک پہنچا دیا اور دونوں 150 رنز جوڑ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button