کھیل
قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن اور ٹی 20 سیریز ٹرافی کی رونمائی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج ہونے والے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے معرکے سے قبل گزشتہ روزہرارے سپورٹس کلب گراؤنڈ پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیر نگرانی قومی کرکٹ ٹیم نے چار گھنٹے طویل پریکٹس سیشن کیا جس میں ان تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی جوسکواڈ میں شامل ہیں۔اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا پرواز کر جانیوالے باؤلنگ کوچ وقار یونس کی عدم موجودگی میں مصباح الحق اور دیگر کوچز نے باؤلرز کی مدد کی جبکہ نیٹ سیشن سے قبل فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کرائی گئیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم اور زمبابوین کپتان شان ولیمز نے ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں بھی حصہ لیا اور تصاویر بنوائیں ۔ پاکستانی ٹیم کو زمبابوے کیخلاف کلین سویپ پر صرف ایک پوائنٹ ملے گا تاہم ایک بھی میچ ہارنے سے اسے دو پوائنٹس کا نقصان اٹھانا ہوگا۔




