اہم خبریںبین الاقوامی
یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی افواج کی فضائی بمباری

سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیر تسلط علاقوں پر فضائی بمباری کی تاہم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد کے فضائی طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اتحادی افواج نے یہ فضائی کارروائی سعودی عرب میں آئل پلانٹ پر ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔



