وزیر داخلہ کو ہٹا کر اشرف غنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے :عبداللہ عبداللہ

0

کابل : اشرف غنی نے ماسکو کانفرنس میں عبداللہ عبداللہ کی شرکت کے دوران پیچھے سے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو برطرف کردیا جس پر عبداللہ عبداللہ نے واپس آکر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ادھرصوبہ غور میں بارودی سرنگ دھماکے سے ضلعی گورنر رفیق عالم ہلاک ہوگیا۔پکتیا کی صوبائی کونسل کے رکن سردار خان کو نامعلوم افراد نے گولی ماردی۔ادھرطالبان نے یکم مئی کو فوجی انخلا سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے ۔ ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل شاہین نے کہا کہ انہیں جانا ہوگا اور یکم مئی سے آگے امریکی فوجیوں کا رکنا دراصل معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔یہ خلاف ورزی ہماری طرف سے نہیں ہوگی جس کے نتیجے میں اس کا رد عمل ظاہر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.