سینٹ الیکشن پہلے کرانا عمران خان کی خواہش ہے، امیر مقام

0 34

پشاور: مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کہتے ہیں کہ سینٹ الیکشن پہلے کرانا عمران خان کی خواہش ہے لیکن ان کی خواہشات پر سب کچھ نہیں چلتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ اس بار سینیٹ الیکشن نہیں عام انتخابات پہلے ہوں گے۔امیر مقام نے کہا کہ ہمارا ہدف ایک ہے، آزادانہ اور شفاف انتخابات کا مطالبہ ہے، پی ڈی ایم مضبوط ہو رہی ہے، تحریک پاکستان کی تحریک ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ عمران نیازی جتنا ٹائم لگائیں گے ملک کو نقصان ہوگا، بنی گالا میں اساتذہ کا کیا حال کیا، اسٹیل ملزملازمین کس حال میں ہیں۔اْن کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریب فاقہ کشی پر مجبور ہے، ہر چیز منہگی ہو رہی ہے، اس دور میں خوشخبری کسی نے ہیں سنی۔امیر مقام نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کمی کے باعث مریض مررہے ہیں لیکن ہم جھوٹے حکمران کو باہر بھاگنے نہیں دیں گے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا سے تمام 10 اراکین کے استعفے میرے پاس ہیں، بلاول بھٹو زرداری کوکمٹیڈ پایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.