صحت کارڈ نواز شریف کا ویژن‘ عمران حکومت سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہی ہے‘ راجہ امداد علی خان طارق

0 41

مظفرآباد: معاون خصوصی برائے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ امداد علی خان طارق نے کہا ہے کہ صحت کارڈ قائد پاکستان محمد نواز شریف کا ویژن ہے جس کوعمران خان کی حکومت سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ء آزادکشمیر میں محمد نواز شریف نے2016میں مظفرآباد سے کیا تھا جس کو نیازی سرکارنے آکر ختم کیا تھا۔ صحت کارڈ میں جن ہسپتالوں میں علاج کی سہولت دی گئی ہے ان تک غریب آدمی کی رسائی ممکن نہیں۔ ن لیگ کے منصوبوں پر سیاست چمکانے والوں نے ملک کو کنگلا کر دیا جس کا بوجھ عام آدمی پر مہنگائی کی صورت میں ہے۔ حکومت آزادکشمیر صحت کارڈ کے علاوہ بھی فری ہیلتھ ایمرجنسی سروسز کے ذریعے عوام الناس کی خدمت کررہی ہے۔آزادکشمیر میں صحت کی سہولیات پاکستان کے تمام صوبوں سے بہتر ہیں۔ پی ٹی آئی والے صحت کارڈ کو لیکر سیاست چمکانے بجائے حقیقت جانیں۔صحت کارڈ کا اجرا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اس کام کو ایک بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں یہ عمران کا وژن ہے دراصل یہ وژن اور کارنامہ تو میاں محمد نواز شریف کا ہے جنھوں نے اس کارڈ کا متعارف کروایا اور نہ صرف متعارف کروایا بلکہ آزاد کشمیر میں اس کو سب سے پہلے لانچ بھی کیااور یہی نہیں بلکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر ”راجہ محمد فاروق حیدر” نے آزاد کشمیر حکومت کے بجٹ سے ہیلتھ ایمرجنسی میں خطیر رقم رکھ کر تمام علاج معالجہ فری کا سلسلہ گزشتہ تین سال قبل سے شروع کر رکھا ہے نیز کینسر اور ہارٹ پیشنٹس کا علاج معالجہ بھی سرکاری خزانہ سے ہونے کے لیے باقاعدہ رقم رکھی ہوئی ہے جس سے بے شمار مریضان مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کریڈٹ دینا ہے تو نواز شریف کو دو جس کا یہ وژن تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.