اہم خبریںبین الاقوامی

بار بار مکے :میوزیم نے ٹرمپ کا مجسمہ ہٹا دیا

ٹیکساس :  امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک مومی عجائب گھر سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ نمائش سے ہٹا دیا گیا، جس کی وجہ اس پر سیاحوں کی مکے بازی تھی۔سان انتونیو، ٹیکساس میں واقع لوئی تساؤ ویکس ورکس کو یہ مجسمہ نمائش سے ہٹا کر ایک سٹور روم میں منتقل کرنا پڑا کیونکہ میوزیم میں آنے والے چند سیاحوں نے اس کو مکے مارنا شروع کر دیئے تھے ۔میوزیم کے مالک اور رپلی انٹرٹینمنٹ کے علاقائی منیجر کلے سٹیورٹ سان انتونیو نے کہا کہ ان افراد نے مجسمے کو گھونسے مارے اور سر کھرچ ڈالا اور اس کو اتنا نقصان پہنچایا کہ اسے عوامی نمائش سے ہٹانا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ جب یہ اعلیٰ سیاسی شخصیت ہو تو اس پر حملے ہونا ایک مسئلہ ہو سکتا ہے ۔ گز شتہ سال امریکی صدارتی انتخابات سے قبل برلن کے مادام تساؤ میوزیم نے ٹرمپ کا مومی مجسمہ ایک کچرا کنڈی میں نصب کر دیا تھا۔ ایسا نومبر کے انتخابات سے وابستہ امیدوں کی عکاسی کے طور پر کیا گیا۔ اس وقت اس میوزیم کے مارکیٹنگ منیجر اوکیدے یلسنداگ کا کہنا تھا کہ مادام تساؤ برلن میں ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مومی مجسمے کو پیشگی اقدامات کے طور پر ہٹایا ہے ۔اپنی مدت صدارت میں ان کی مقبولیت کی اوسط شرح 41.1 فیصد تھی جو کہ گیلپ سروے کے آغاز سے کسی بھی امریکی صدر کے مقابلے میں چار پوائنٹس کم تھی۔گیلپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1938 میں صدارتی مقبولیت کے سروے کے آغاز سے اب تک ٹرمپ وہ واحد صدر رہے جو اپنی مدت صدارت میں کبھی بھی 50 فیصد مقبولیت کی شرح حاصل نہیں کر سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button