امریکی صدر جوبائیڈن جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے گرگئے

0

واشنگٹن : امریکا کے 78سالہ صدر جوبائیڈن ایئر فورس ون طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گرگئے ،جمعہ کی صبح صدر اینڈریو ایئر بیس سے اتلانٹا جاتے ہوئے صدر ایئر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے تین بارلڑکھڑائے ،وہ اگلے ہی لمحے سیڑھیوں پر گرگئے ۔اس وقت کوئی سکیورٹی سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود نہ تھا۔تاہم اسی وقت وہ اٹھ گئے ۔ادھر وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہاکہ صدر باکل صحت مند ہیں،انہیں طبی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔وہ ہوا کی وجہ سے لڑکھڑائے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.