گنج پن کیوجہ سے فلموں میں کام نہ ملنے کا خوف تھا:انوپم کھیر
ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ جب کیرئیر کی شروعات میں اُن کے بال گِرنے لگے تھے تو اُنہیں لگا تھا کہ شاید اب اُنہیں فلموں میں کام نہیں ملے گا۔ ٹوئٹر پر انوپم کھیر نے ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جس میں گنج پن پر تیار کیا گیا اپنا گانا گنگنا رہے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ‘لوگ اسے میرا مقدر کہتے تھے اور میں اسے اپنی خصوصیت کہتا تھا کیونکہ اس گنج پن کی وجہ سے میرے منفرد کرداروں کو کافی شہرت ملی۔انوپم کھیر نے کہا کہ ‘اس کے بعد میں نے یہ گانا، دُنیا بھر میں موجود میرے جیسے افراد کیلئے لکھا۔