اہم خبریںشوبز

ٹی وی ڈراموں سے دور اقرا عزیز ماڈلنگ میں مصروف

کراچی :  اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز آج کل ٹی وی ڈراموں کے بجائے ماڈلنگ میں مصروف ہیں اور متعد د اداروں کی اشتہاری فلموں کی آٖفرز قبول کرنے کے بعد وہ آج کل استنبول میں قیام پذیر ہیں اور ایک ملٹی نیشنل ادارے کے اشتہا ر کیلئے دیگر تمام مصروفیات چھوڑ کر شوٹ کروارہی ہیں،وہ ایک ہفتے تک وطن واپس لوٹیں گی۔

ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقرا کو کئی ڈراموں اورفلموں میں کام کرنے کی آفرز ملی ہیں اور وہ نئے پراجیکٹس کو اشتہاری فلموں کی تکمیل کے بعد کرنے کی خواہش مند ہیں، تب وہ ماڈلنگ چھوڑ کر صرف اداکاری پر توجہ دیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button