اہم خبریںبین الاقوامی
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا

جھارکھنڈ: بھارت میں ایک تقریب کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کی تقریب جاری تھی جس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ و صدر بھارتی ریسلنگ فیڈریشن برج بھوشن شرن سنگھ کو بطور مہمانِ خصوصی بلایا گیا تھا۔ تقریب کے دوران زیادہ وزن ہونے کے سبب ریسلنگ مقابلے سے باہر ہو جانے والے ریسلر نے اسٹیج پر جا کر برج بھوشن شرن سنگھ سے درخواست کی کہ مجھے مقابلے میں شامل کیا جائے۔




