اہم خبریںپاکستان

پی پی کا سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ، شیری رحمان کو نامزد کرنیکا امکان

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی پی کی جانب سے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں، اے این پی اور بی این پی مینگل نے بھی پیپلزپارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو، دو ارکان ہیں۔ پیپلز پارٹی 25 سینٹرز کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینٹ سیکرٹریٹ جمع کروائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button