اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی قیادت میں وکلاء کے جائز مسائل جلد حل کئے جائیں گے: فردوس عاشق

لاہور :  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وکلاء کے جائز مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئین و قانون کی عملداری یقینی بنانے میں وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ڈویژن میں وکلاء کالونی کا قیام، بار کونسلز کو فنڈز کی فراہمی، ہیلتھ کارڈز، ینگ لائرز کی ٹریننگ کے علاوہ وکلاء چیمبرز کیلئے ٹاور کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جلد اور یکساں نظام انصاف کی فراہمی میں مدد کیلئے وکلاء کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہتی ہے، وکلاء نمائندوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد حکومت کی درست سمت کا عکاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button