اہم خبریںپاکستان

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

لاہور : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج رات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، چترال، دیر، سوات، ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button