اہم خبریںپاکستان

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں 19 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پیر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس بابر ستار بھی بینچ میں شامل ہیں۔ ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور سید محسن علی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

ملزمان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت کے 18 جون 2020 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اے ٹی سی نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید اور دس، دس لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button