اہم خبریںپاکستان

بالائی اور وسطی پنجاب میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ فیصل آباد اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، ایبٹ آباد میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ دادو میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button