• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

web desk by web desk
April 17, 2021
in اہم خبریں, کھیل
0
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

بھارتی حکومت نے رواں سال شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے اعلیٰ کونسل کو آگاہ کیا۔

بھارتی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اکتوبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت کا سفر کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

اعلیٰ کونسل کے رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی خبر ایجنسی ‘پی ٹی آئی’ کو بتایا کہ ‘پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کرنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری کیے جائیں گے یا نہیں’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘سیکریٹری نے اجلاس میں اعلان کیا کہ اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا تاہم ہم نے آئی سی سی سے وعدہ کیا تھا کہ معاملہ حل ہوجائے گا’۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی 20 کے لیے 9 مقامات کا فیصلہ کر لیا ہے جن میں سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

دیگر مقامات میں دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، بنگلور، حیدر آباد اور دھرمشالہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے ویزوں کے اجرا کے معاملے پر گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کے لیے ویزے کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت (یو اے ای) منتقل کردیا جائے۔ خیال رہے کہ سیاسی تنازعات کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی سالوں سے کوئی دوطرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

Previous Post

گرین شرٹس نے رینگتے رینگتے فتح کو گلے لگا لیا:سیریز1-3سے اپنے نام کر لی

Next Post

قبائلی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، زمرک اچکزئی

Next Post
قبائلی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، زمرک اچکزئی

قبائلی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، زمرک اچکزئی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.