اہم خبریںبین الاقوامی

انڈیانا میں فائرنگ ، 8ہلاک ، امریکی پرچم سرنگوں

انڈیانا پولس :  امریکی ریاست انڈیا نا کے شہر انڈیانا پولس میں کوریئر کمپنی کے دفتر کے احاطے میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ،حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔واقعہ میں 7افرادزخمی ہوئے ۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔ زخمیوں میں سے چار افراد کو گولیاں لگیں جبکہ مزید تین افراد کو دیگر چوٹیں آئیں ۔ہلاک اور زخمی ہونیوالوں میں سکھ کمیونٹی کے افراد بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے عوام کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔کوریئر کمپنی کے قریب ایک پلانٹ پر کام کرنے والے شخص نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو مشین گن نما اسلحہ لے جاتے ہوئے دیکھا تھا اور دس سے زیادہ گولیاں چلنے کی آواز سنی۔کوریئر کمپنی کے ترجمان نے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی ایک بڑی تباہی سے بچ گئی کیونکہ اس پلانٹ پر 4 ہزار سے زائد عملہ کام کرتا ہے ۔حکام نے 19سالہ حملہ آور کی شناخت کرلی۔ادھر صدر بائیڈن نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہائوس اوردیگر سرکاری عمارتوں پر امریکی پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button