اہم خبریںکھیل

ٹیم نیوزی لینڈ نے بادبانی کشتی کا عالمی ٹائٹل “امریکا کپ” جیت لیا

آکلینڈ  : ٹیم نیوزی لینڈ نے بادبانی کشتی کا عالمی ٹائٹل “امریکا کپ” جیت لیا، دفاعی چیمپئنز نے اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے اطالوی حریفوں کو شکست دی۔

آکلینڈ کے ساحل سمندر پر ہونے والے امریکا کپ کے فیصلہ کن مرحلے میں دلچسپ مقابلہ ہوا، ہواؤں کا رخ بدلتے، بپھری لہروں میں راستہ بناتے، جیت کا جوش دکھاتے سیلرز نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا، میزبان کیویز کو اطالوی کشتی بانوں کی ٹیم “لیونا روسا ” کا سامنا تھا۔

دفاعی چیمپئن ٹیم نیوزی لینڈ نے برتری برقرار رکھتے ہوئے سات تین سے فتح سمیٹی، بیسٹ آف تھرٹین جیت کر ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button